پشاور:
موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا کلائمنٹ ایکشن بورڈ ایکٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، یہ بورڈ جنگلات کی کٹائی، پگھلتے گلیشیئر کو روکنے اور ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے کے لیے پالیسی بنائے گا۔
مسودہ کے مطابق سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کے چیئرمین، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور چار غیر سرکاری شخصیات ممبران ہوں گی۔
ایکٹ کے مطابق کالئمیٹ ایکشن بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہوگا جو موسمیاتی پالیسیوں اوراقدامات کرنے، ہم آہنگی اورعملدرآمد کرے گا۔
بورڈ کے مالیاتی امور اور پالیسی پر عمل درآمد کئے لیے کلائمنٹ ایکشن بورڈ فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔