خیبرپختونخوا اسمبلی نے جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کی بندش کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کی بندش کے خلاف قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا تھا کہ آج کے جدید دور میں معاشی ترقی، تعلیم اور رابطوں کے لیے موبائل ضروری ہے، ساؤتھ وزیرستان میں موبائل سروس بحال کی جائے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ساوتھ وزیرستان میں موبائل بحالی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔