قصور: 250 روپے کی پرچی پر جھگڑا، تشدد کرکے بس ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

بیمار والد کی عیادت کی جلدی میں خلیل احمد نے ٹول ٹیکس کم دیا،  ٹول ٹیکس پر کھڑے اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سے تشدد کیا


ویب ڈیسک September 03, 2025

پنجاب کے ضلع قصور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر جھگڑے میں اوباش نوجوانوں نے تشدد کرتے ہوئے بس ڈرائیور کی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق مصطفی آباد ٹول ٹیکس پر بس ڈرائیور خلیل احمد کو کئی افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، بیمار والد کی عیادت کی جلدی میں خلیل احمد نے ٹول ٹیکس کم دیا،  ٹول ٹیکس پر کھڑے اوباش نوجوانوں نے خلیل احمد پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

تشدد سے خلیل احمد موقع پر جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو حکام نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا، مقتول خلیل احمد مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔

رپورٹ کے مطابق مقتول خلیل کا والد زندگی اور موت کی کشمکش میں ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ  اسپتال میں داخل ہے۔

مقبول خبریں