باجوڑ کے کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکا، 1 جاں بحق

دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا، پولیس


ویب ڈیسک September 06, 2025
فوٹو انٹرنیٹ

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل میں گراؤنڈ میں میچ کے دوران بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں واقع کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوا ہے، زخمی کو طبی امداد جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی جاری ہیں جبکہ شواہد اکھٹے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت فضل اللہ کے نام سے ہوئی، جبکہ دھماکے کی آواز دو دور تک سنائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب گراؤنڈ میں مقامی کھلاڑی کھیل میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں موقع پر پہنچ گئے۔
 

مقبول خبریں