وہاڑی بھی خطرے کی زد میں، ہیڈ اسلام پر دریائے ستلج کے بندوں کو خطرہ

پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے


ویب ڈیسک September 08, 2025

وہاڑی:

 پنجاب کے ضلع وہاڑی میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جہاں ہیڈ اسلام کے مقام پر ایک بڑا ریلا پہنچ چکا ہے۔

پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، اور ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد اور اخراج 1,20,865 کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جس سے سیلابی صورتحال میں شدت آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب کی شدت کے باعث دریائے ستلج کے اہم بندوں، بشمول کالیہ شاہ، شرف، حسن شاہ اور میاں حاکم کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تمام بند مضبوط ہیں اور ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ ایکسیئن انہار جاوید رسول نے بھی سیلابی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مقبول خبریں