سلینا گومز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، تقریبات کب شروع ہوں گی؟

سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا


ویب ڈیسک September 08, 2025

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز کی شادی تاریخ منظرِعام پر آگئی ہے۔ سلینا کی شادی میں شوبز سے جڑے کئی بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے۔  

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز رواں ماہ کے آخر میں اپنے  37 سالہ منگیتر بینی بلانکو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ 

سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا جبکہ 2024 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ 

سلینا اور بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں منعقد کی جائیں گی جس میں حال ہی میں منگنی کا اعلان کرنے والی سلینا کی دوست گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی کیساتھ شریک ہوں گی۔ 

 

مقبول خبریں