خیبرپختونخوا اسمبلی میں گستاخ صحابہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد منظور

قرارداد جمعیت علما اسلام کے رکن نے پیش کی، حکومت اور اپوزیشن اراکین نے اس کی حمایت کی


ویب ڈیسک September 08, 2025

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ﷺ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

حکومت اور اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد کی حمایت کی جس پر اسے کثرت رائے سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

 

مقبول خبریں