لانڈھی مظفر آباد میں گھر کے اندر زہر خوانی کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ عالیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ زہریلی چیز پینے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ واقعہ اتفاقیہ ہے یا خودکشی اس حوالے سے پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔