معروف بھارتی ریپر بادشاہ نے امریکا میں اپنے کنسرٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر طنز کردیا۔
نیویارک میں کنسرٹ میں اپنا گانا تعریفاں گاتے ہوئے بادشاہ نے اپنے گانے کے بول بدل کر اس میں ٹرمپ کے بھارت پر لگائے ٹیرف کا حوالہ دے کر طنز کیا۔
ریپر نے اس مشہور گانے کے اصل بول ’کِنّیّاں تعریفاں چاہیدیاں اے تینوں‘ کو مزاحیہ انداز میں بدل کر ’کِنّی ٹیرِف چاہیدیے ٹرمپ نو‘ کردیا۔
https://www.instagram.com/reel/DOaCIbEkozS/?utm_source=ig_web_copy_link
بادشاہ کے اس مزاحیہ انداز میں ٹرمپ پر کیے گئے طنز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔