گیس کے نئے کنکشن پہلے کن صارفین کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایل این جی کنکشن نارمل گیس سے ڈھائی سے تین فیصد مہنگے ہوں گے


ویب ڈیسک September 13, 2025

اسلام آباد:

گیس کے نئے آر ایل این جی کنکشن پہلے کن صارفین کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق گیس کے نئے کنکشن آر ایل این جی پر لگیں گے، آر ایل این جی کی قیمت بین الاقوامی خام تیل سے منسلک ہے، نئے گیس کنکشن پہلے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والوں کو ملیں گے، دوسرے نمبر پر ارجنٹ فیس والوں کو گیس کنکشن لگائے جائیں گے۔

ذرائع وزرات پٹرولیم کے مطابق جن صارفین کی صرف درخواست جمع ہے ان کی باری تیسرے نمبر پر آئے گی، نئے گیس کنکشن کے لیے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایل این جی کنکشن نارمل گیس سے ڈھائی سے تین فیصد مہنگے ہوں گے۔

مقبول خبریں