صدر مملکت اور خاتونِ اوّل سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات

ایسا چیمبر پاک-چین اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا، صدر آصف علی زرداری


ویب ڈیسک September 15, 2025

چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر مس ھاؤ نے پاکستان میں بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت اور خاتونِ اوّل نے ان کی تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا چیمبر پاک-چین اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔

https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1967533838290035142

مقبول خبریں