بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر نے کنگنا رناوت کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دے دیا

سوارا بھاسکر کا کنگنا رناوت سے متعلق شوہر کے بیان سے اختلاف، اداکارہ کی جدوجہد کو سراہا


ویب ڈیسک September 18, 2025

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر فہد احمد کے کنگنا رناوت سے متعلق بیان سے اختلاف کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل یوتھ کانگریس (شرد پوار گروپ) کے صدر اور اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد نے ایک بیان میں اداکارہ سے سیاستدان بننے والی بالی ووڈ اسٹار کنگنا کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جوڑے سے کہا گیا کہ وہ کنگنا رناوت کو ایک ہیش ٹیگ دیں۔ جس پر فہد احمد نے جواب دیا #BadPolitician، کیونکہ کنگنا منڈی کی رکنِ پارلیمان ہوتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکیں۔

فہد احمد کا کہنا تھا کہ کنگنا وزیر اعظم یا وزیر نہیں ہیں، لیکن ایک عوامی نمائندے کا کام حکومت سے بات کرنا اور فنڈز کے لیے لڑنا ہوتا ہے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر اپنے شوہر کے اس بیان پر حیران ہوئیں اور مختلف رائے دیتے ہوئے کنگنا کو ’قسمت کی لاڈلی‘ #Destiny’sChild اور ’ہمت نہ ہارنے والی‘ #NeverGiveUp کا ہیش ٹیگ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کنگنا کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔

یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اور کنگنا کے درمیان ماضی میں سوشل میڈیا پر کئی بار لفظی جنگ ہوچکی ہے تاہم سوارا نے اس حالیہ گفتگو میں کسی تنازع سے بچنے کی کوشش کی اور محتاط انداز میں ساتھی اداکارہ کے حوالے سے بات کی۔

مقبول خبریں