اداکار نہیں بننا چاہتا تھا، شاہ رُخ خان نے اپنی اصل خواہش بتا دی

اداکار نہیں بننا چاہتا تھا قسمت اداکاری کے میدان میں لے آئی، شاہ رُخ خان


ویب ڈیسک September 19, 2025

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکار نہیں بلکہ فلم ساز بننا چاہتے تھے۔ 

شاہ رخ خان نے ایک حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدا میں اداکار بننے کے خواہش مند نہیں تھے بلکہ ان کا اصل شوق فلم سازی تھا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن اسی لیے کیا تاکہ ہدایتکاری سیکھ سکیں، لیکن قسمت انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئی، جہاں وہ آہستہ آہستہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار بن گئے۔

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان سے متعلق بھی گفتگو کی اور بتایا کہ آریان نے بھی ان کی طرح اداکاری کے بجائے فلم میکنگ کو ترجیح دی ہے اس ہی لئے وہ کسی فلم میں بطور اداکار شامل نہیں ہورہے۔

یاد رہے کہ آریان نے حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے بطور ہدایتکار انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے، جس میں لکشا، بوبی دیول، راگھو، سحر بمبا، منوج پاہوا، مونا سنگھ اور رجت بیدی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ آریان بھی بچپن سے ہی فلم سازی میں دلچسپی رکھتا ہے اور وہ خود ہی سب سیکھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں پر کسی بھی شعبے کا انتخاب کرنے کے لیے کبھی دباؤ نہیں ڈالتے اور انہیں مرضی سے زندگی میں آگے بڑھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ 

مقبول خبریں