بنگلادیشی کپتان لٹن داس کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ

لٹن داس نے رنز کی دوڑ میں شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک September 20, 2025

بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس سری لنکا کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں لٹن داس نے 23 رنز اسکور کے شکیب الحسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔

انہوں نے 114 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی جس میں 2556 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

مقبول خبریں