رائے ونڈ : نالے میں ڈوب کر دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک کو بچالیا گیا

نالے میں گرنے والے شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا


اسٹاف رپورٹر September 22, 2025
فوٹو: فائل

پنجاب کے علاقے رائے ونڈ کے نالے میں گرنے والے چار افراد میں سے تین کی لاشیں مل گئیں جبکہ ایک کو زخمی حالت میں بچالیا گیا۔ مرنے والوں کو دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائے ونڈ کے علاقے میں قائم پبلک ہیلتھ انجینرنگ زیر نگرانی چلنے والے گندے نالے چار افراد گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچے جہاں سے ایک زخمی بچے اور جاں بحق شخص کی لاش کو نکالا۔

عینی شاہدین کے مطابق پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے کنٹریکٹرز ڈسپوزل اسٹیشن پر موٹر ٹھیک کرنے نالے میں اترے تو گیس کی وجہ سے چکرا کر نیچے گر گئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو موقع پر پہنچنے اور ریسکیو کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹیم نے باقی 2 باڈیز بھی ریکور کر لی ہیں، جس کے بعد اب کوئی مسنگ نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والے شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بھق افراد میں نثار، نوید عمر، آصف عمر شامل ہیں۔

مقبول خبریں