ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے شکست کیوں ہوئی؟ کپتان نے وجہ بتادی

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا کا فائنل میں ناقص کارکردگی کا اعتراف، ٹیم کی مجموعی کوشش کو سراہا


ویب ڈیسک September 29, 2025
فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ 41 سالہ تاریخ میں پاک بھارت ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل تھیں۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز نے دباؤ کے باوجود آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان سے فتح چھین کر ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی لیکن اختتامی اوورز میں ہم اپنی صلاحیت کے مطابق پرفارم نہ کرسکے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ میں پوری ٹیم نے ملکر جدوجہد کی جس پر فخر ہے اور مجموعی طور پر تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔

مقبول خبریں