روٹی، نان کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن؛ نان بائیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

تباہ کن سیلاب کے بعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئیں، وکیل درخواست گزار


ویب ڈیسک September 29, 2025
نانبائی ایسوسی ایشن کا انتظامیہ سے روٹی کا وزن کم کرنے کا مطالبہ فوٹو:ٖفائل

اسلام آباد:

روٹی اور نان کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نان بائیوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کی طرف سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے خدشات سننے سے انکار کیا۔

عدالت کی کیس یکم اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مقبول خبریں