لاہور: بچے کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم 12 سالہ عرفان کو ورغلا کر قریبی کوارٹر میں لے گیا، زیادتی کا نشانہ بنایا، ترجمان ڈولفن اسکواڈ


ویب ڈیسک September 29, 2025

لاہور میں رائیونڈ ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ نے کہا کہ ملزم 12 سالہ عرفان کو ورغلا کر قریبی کوارٹر میں لے گیا، زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مقبول خبریں