کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ

غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جی پی ایس سگنل میں خرابی کے وقت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا


ویب ڈیسک October 01, 2025

کراچی کی فضائی حدود میں غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سگنل دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایمریٹس ایئر کی فلائٹ EK606 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا رہا، جس پر غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری آگاہی دی۔

غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جی پی ایس سگنل میں خرابی کے وقت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

کپتان نے طیارے سے جی پی ایس سگنل مسائل کو رپورٹ کیا، پرواز کے عملے نے اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کراچی اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو لینڈنگ میں مدد کی۔

ایمریٹس ایئر کا طیارہ بحفاظت رن وے 25 ایل پر اترا۔ ایمریٹس ایئر کی پرواز کے طیارے کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا واقعہ گزشتہ شب کا ہے۔

جی پی ایس سگنل کی خرابی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ جی پی ایس زمین سے فراہم نہیں ہوتا بلکہ زمین کے گرد گردش کرتی غیر ملکی سیٹلائٹس کے ذریعے فراہم کی جانے والی سروس ہے۔

پی اے اے کے مطابق شمسی طوفان، سائبر وار فیئر، جیمر اور سپوفنگ جی پی ایس سگنل کو متاثر کر سکتے ہیں۔ جہاز صرف جی پی ایس پر انحصار نہیں کرتے، ان کے پاس آئی این ایس، آئی ایل ایس، وی او آر اور اے ٹی سی سپورٹ بھی موجود ہوتی ہے۔

کراچی سمیت پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر نیویگیشن آلات مکمل طور پر فعال ہیں۔

مقبول خبریں