آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست عالم اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے، حافظ طاہر اشرفی

۔پاکستان کا روزاول سے یہ موقف ہے جو حل فلسطینیوں کو قبول ہوگا، اسی کی حمایت کی جائے گی


ویب ڈیسک October 01, 2025

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے غزہ امن کیلئے 20 نکاتی فارمولے کا مسلم ممالک نے خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مسلم ممالک امن منصوبے کے حوالے سے کام کررہے ہیں، پاکستان کا روز اول سے یہ موقف ہے جو حل فلسطینیوں کو قبول ہوگا، اسی کی حمایت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدرکا20نکاتی فارمولہ حتمی نہیں،اس پر بات چیت اور مشاورت ہوگی۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ فلسطین متفقہ مسئلہ ہے،اس کو متنازع نہ بنایا جائے، آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست عالم اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے، فلسطین کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

مقبول خبریں