امریکی شہری ہالوین تہوار پر بہترین سجاوٹ کا عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہاں

یہ ڈسپلے صرف سجاوٹ تک محدود نہیں بلکہ ایک چیریٹی فنڈریزنگ کا بھی حصہ ہے


ویب ڈیسک October 11, 2025

امریکا کا ایک شہری ہالوین تہوار پر بہترین اور زیادہ سے زیادہ سجاوٹ پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب ہے۔

ہالوین ہرم کے نام سے جانا جانے والا شہری شخص امریکی ریاست کینٹکی کے شہر کولڈ اسپرنگ کا رہنے والا ہے۔ ہالوین ہرم تہوار پر ایسے بڑے پیمانے پر ہالووین سجاوٹ تیار کررہا ہے جس کا مقصد گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

شہری سالوں سے اپنے گھر کو ایسے موقع پر زبردست طریقے سے سجاتے آرہا ہے۔ اس نے اپنے ہالووین ڈسپلے کا نام Deadsprings Cemetery رکھا ہے۔

یہ سجاوٹ کولڈ اسپرنگ شہر میں ولیج گرین ڈرائیو پر کی جارہی ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ اس نے دیکھا ہے کہ ہالوین ڈسپلے کے پراپس کی تعداد کا کوئی عالمی ریکارڈ موجود نہیں اور اس نے 300 سے زائد پراپس نصب کیے ہیں۔

یہ ڈسپلے صرف سجاوٹ تک محدود نہیں بلکہ ایک چیریٹی فنڈریزنگ کا بھی حصہ ہے۔ اس سال کا چیریٹی سینٹر نادرن کینٹکی چلڈرن ایڈوکیسی سینٹر ہے۔

مقبول خبریں