پشاور:
پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دہشت گردوں نے بھاری ہتھیار استعمال کیے۔
پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار دیا، تاہم مقابلے کے دوران مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس پر پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی پہنچے اور دہشت گردوں سے طویل ہوا۔