پنجاب بھر میں اینٹی اسموگ آپریشن تیز، کروڑوں روپے کے جرمانے

کچرا جلانے پر 49 افراد کے خلاف مقدمات درج


ویب ڈیسک October 21, 2025

لاہور:

محکمہ بلدیات کی جانب سے پنجاب بھر میں اینٹی اسموگ آپریشن تیز کردیا گیا۔ 

کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف 11 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 49 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔

تجاوزات قائم کرنے والے 25 ہزار 532 افراد پر 32 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا جبکہ درخت کاٹنے والے 2 ہزار افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کے مطابق صوبے بھر میں چھوٹی بڑی شاہراہوں پر روزانہ  کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے، اسموگ کے خاتمے کے لیے بلدیاتی سطح پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریت اور مٹی کی ٹرالیاں بغیر ترپال سڑک پر لانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،  محکمہ بلدیات کی ہدایت پر تمام لوکل گورنمنٹس فیلڈ میں متحرک ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، شہری کوڑا کرکٹ جلانے سے اجتناب کریں۔

مقبول خبریں