جُڑواں بھائی بہن کی طرح دِکھنے والے میاں بیوی

یہ دیکھنے کے بعد کہ وہ کتنے مماثل نظر آتے ہیں، لیانگ نے اپنے شوہر کو مضحکہ خیز کلپس میں حصہ لینے کے لیے راضی کیا


ویب ڈیسک October 24, 2025

چین میں ایک شادی شدہ جوڑا اپنے ملتے جُلتے چہروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے۔

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جوڑا اپنی عجیب و غریب مشابہت کی وجہ سے مشہور ہو گیا ہے۔ بہت سے لوگ یہ قیاس کرنے لگے ہیں کہ شاید وہ طویل عرصے سے کھوئے ہوئے جڑواں بہن بھائی ہیں۔

لیانگ کائیو اور ہی ژیان شینگ دونوں اپنی بیس کی دہائی میں ہیں اور گوانگ ڈونگ میں جڑی بوٹیوں کی ادویات کی دکان چلاتے ہیں۔

اگرچہ وہ دونوں روایتی جڑی بوٹیوں کی ادویات میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن دونوں نے اپنے کاروبار کو شہرت دینے کیلئے سوشل میڈیا پر پروموشنل کلپس پوسٹ کرنا شروع کیے۔

یہ دیکھنے کے بعد کہ وہ کتنے مماثل نظر آتے ہیں، لیانگ نے اپنے شوہر کو مضحکہ خیز کلپس میں حصہ لینے کے لیے راضی کیا جہاں انہوں نے ایک جیسے لباس پہن کر اپنی مشابہت پر مزید زور دیا۔ آج یہ کلپس دکان کی شہرت کیلئے اہم پروموشنل کانٹینٹ ہیں۔

مقبول خبریں