بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے کی منشیات برآمد

کارروائیاں گوادر، پسنی اور حب بائی پاس روڈ کے علاقوں میں کی گئیں


آفتاب خان October 25, 2025

کراچی:

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرگوادر  پلیری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سنگل کیبن گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلوگوام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

 دوسری کارروائی میں پسنی کے علاقے  پراگ سے 42 کلو گرام آئس اوربدوک روڈ پر مشکوک گاڑی کی چیکنگ کرنے پر بیگ میں چھپایا گیا 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔

حب بائی پاس روڈ چیک پر معمول کی چیکنگ کے دوران مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 250 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون یا بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ 

پکڑی جانے والی مذکورہ منشیات اور سونے کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 35.95 ملین ڈالر جبکہ سونے کی مالیت 0.15 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
         
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کی کو شش کرتے  ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

مقبول خبریں