سنگاپور؛ بھارتی نرس کو نوجوان تیماردار کیساتھ نازیبا حرکات پر 14 ماہ قید اور کوڑوں کی سزا

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی شکایت موصول ہوتے ہی نرس کو نوکری سے برخاست کردیا تھا


ویب ڈیسک October 25, 2025
بھارتی نرس کو نوجوان تیماردار کیساتھ نازیبا حرکات پر قید اور کوڑوں کی سزا

سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد نرس ایلیپ شیوا ناگو نے اسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والے نوجوان تیماردار کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 18 جون 2025 کو رافلز اسپتال (Raffles Hospital) میں پیش آیا تھا۔

جہاں 34 سالہ نرس نے جراثیم کُش اسپرے کے بہانے واش روم میں مریض کے نوجوان تیماردار کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھی۔

جس پر نوجوان سکتے میں آگیا اور اپنے مریض دادا کو اطلاع دی جنھوں نے اسپتال انتظامیہ کو شکایت کی اور معاملہ پولیس تک پہنچا۔

پولیس نے نرس کو دو روز بعد گرفتار کر لیا جب کہ اسپتال انتطامیہ نے نرس کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

عدالت میں پراسیکیوشن نے دلائل دیئے کہ اس جرم نے نہ صرف متاثرہ شخص بلکہ اسپتال کے ماحول پر بھی منفی اثر ڈالا اس لیے سخت سزا ضروری ہے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بھارتی نژاد نرس ایلیپ شیوا ناگو کو 14 ماہ قید اور کوڑے مارنے کی سزا سنائی۔

 

مقبول خبریں