بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس دوران بین آسٹن کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین پر چلائی گئی۔
یاد رہے کہ 17 سالہ بین آسٹن میلبرن میں نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میچ سے قبل بھی بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔