خیبر: مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے؛ واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لیں گے،ایس ایچ او


ویب ڈیسک November 08, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ حدود باڑہ کی حدود میں مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ہردم گل  نے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ نالہ میں مقامی حجرہ میں دستی بم پھٹ گیا،  دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے؛ واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لیں گے۔

مقبول خبریں