نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔
تینوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد منتقل کردئیے گئے تینوں کی مبینہ سہولت کاری کرنے والے وزات تجارت کے اہلکاروں کی بھی تلاش شروع کردی گی۔
حکام کے مطابق تین مسافر، جن میں اعجاز حسین، کامران اسلم اور اسامہ حفیظ شامل ہیں، بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔
ملزمان نے خود کو منسٹری آف کامرس کا اہلکار ظاہر کیا اور بیرونِ ملک سفر کے لیے مبینہ جعلی این او سی پیش کیے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کو بیرونِ ملک جانے کے لیے پرائیویٹ افراد اور کچھ منسٹری آف کامرس اہلکاروں نے سہولت فراہم کی۔
امیگریشن حکام نے تینوں ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی توقع ہے۔