شاندانہ گلزار کیخلاف وزیر اعظم کی فیک تصویر لگانےسے متعلق کیس کی فائل چیف جسٹس کو ارسال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی


ویب ڈیسک November 20, 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وزیر اعظم کی فیک تصویر لگانے پر پیکا کا مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

شاندانہ گلزار اپنے وکیل معظم بٹ ایڈوکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے حفاظتی ضمانت کروائی ہے ، جس پر وکیل نے کہا کہ ہم نے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئے ہیں ، وکیل نے دلائل دیے کہ شاندانہ گلزار نے اسلام آباد بم دھماکے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کروائی تھی۔

اسی نوعیت کا مقدمہ جسٹس خادم حسین سومرو  کی عدالت میں زیر سماعت یے، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ایسے کرتے ہیں پھر دونوں کیسز کو یکجا کردیتے ہیں یا دونوں کیس ہم سن لینگے یا پھر دوسری کورٹ جہاں پہلے کیس زیر سماعت یے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت جس طرح بہتر سمجھتی ہے ہمیں اس عدالت پر بھی اعتماد ہے، عدالت نے شاندانہ گلزار کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا کرنے کے لیے  فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

مقبول خبریں