نوجوان نسل پاسورڈ کے معاملے میں لاپرواہ نکلی، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟

سائبر ماہرین کی تحقیق میں نوجوانوں میں مقبول عام پاسورڈز سامنے آگئے


ویب ڈیسک November 24, 2025

سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی معروف کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ جین زی ہونے کے باوجود آج کل کی نسل پاسورڈ کے معاملے میں بہت زیادہ غافل ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق پاس ورڈ مینیج کرنے والی آن لائن فرم ’نورڈ پاس‘ نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا کہ نوجوان نسل پاسورڈ کے معاملے میں بزرگوں سے بہت پیچھے اور بدترین عادت کا شکار ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر نوجوانوں کا پسندیدہ پاسورڈ 12345 ہوتا ہے اور اگر یہ 7 ہندسوں پر ہو تو وہ 1 سے 7 تک کی گنتی کے اعداد کو پاسورڈ رکھتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 1997 کے بعد پیدا ہونے والے اپنی کمزور یادداشت کی وجہ سے عام پاسورڈ رکھتے ہیں اور انہیں سب سے کمزور سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے برعکس پرانے یعنی کہ 1946 سے 1964 کے درمیانی عرصے میں پیدا ہونے والوں کا پاسورڈ بھی یہی ہوتا تھا تاہم اسے اُس وقت کے حساب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا تھا۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ آگاہی مہم کے باوجود بھی نوجوان اپنی اس عادت کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کررہے تاہم چند فیصد لوگوں نے اب غیر روایتی ہندسوں پر پاسورڈ رکھنا شروع کردیے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق مطالعاتی سروے میں امریکا، جاپان، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ہزاروں افراد کو شامل کیا گیا جن کا جواب یہی تھا اور ان میں سے بیشتر جین زی جنریشن تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے عام اور مقبول پاسورڈز 123456، Admin، AA@123456, 12345678, 123456789، Pass@123، ایڈمین 123 رکھے گئے ہیں۔

تاہم سائبر ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے پاس پاس کیز، بائیومیٹرک اور ٹو فیکٹر جیسی جدید حفاظتی سہولیات ہونے کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ کم ہے۔

مقبول خبریں