کراچی:
شہر قائد میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے مختلف تھانوں میں تعینات 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جن میں ایک اے ایس آئی سمیت ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔
معطل اہلکاروں میں سرجانی ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبلز مرزا طاہر بیگ اور شاہد علی، پیرآباد تھانے کے کانسٹیبلز محمد شیراز طارق اور اصغر خان شامل ہیں۔
اقبال مارکیٹ تھانے کے کانسٹیبلز ممتاز علی اور عبدالعزیز جبکہ مومن آباد تھانے سے عبدالجبار اور احسان علی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گلشنِ معمار تھانے کا کانسٹیبل زین احمد اور پاکستان بازار تھانے کا کانسٹیبل سیف الرحمٰن بھی معطل اہلکاروں میں شامل ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ نے ہدایت دی ہے کہ تمام معطل اہلکار فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون رپورٹ کریں اور اپنا اسلحہ اور بیلٹ لائن آفیس کے پاس جمع کروائیں۔