راولپنڈی:
راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ فرینڈز کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ماں اور بچی زخمی ہوگئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ اس شدت سے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد گیس لیکج کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔