برطانیہ کی ایپل اور گوگل سے فحش مواد دکھانے سے روکنے کی تجویز

برطانیہ کی جانب سے یہ تجویز باضابطہ طور پر چند دنوں میں پیش کر دی جائے گی


ویب ڈیسک December 16, 2025

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایپل اور گوگل جلد ہی اپنے آپریٹنگ سسٹم میں ایسا الگوردم شامل کریں گے جو فحش مواد کی نشان دہی کر سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے برطانوی حکومت ان کمپنیوں کو فحش مواد کو اسکرین پر دکھنے سے روکنے کی تجویز دینے والی ہے۔

تجویز میں پہلے موبائل ڈیوائسز پر اس تبدیلی کے اطلاق سے متعلق کہا گیا ہے لیکن اس دائرہ کار وسیع ہو کر ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز تک جا سکتا ہے۔

ایپل اس وقت کمیونیکیشن سیفٹی ٹولز فراہم کر رہا ہے جن کو والدین فعال کرسکتے ہیں اور میسجز، ایئر ڈراپ اور فیس ٹائم جیسی ایپس میں فحش تصاویر اور ویڈیوز کی نشان دہی کر سکتے ہیں۔

تاہم، نوجوان انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے فلیگڈ تصاویر تصاویر دیکھ سکتے ہیں جبکہ 13 برس سے کم عمر افراد کو پاسکوڈ ڈالنا ہوتا ہے۔

واضح رہے یہ تجویز باضابطہ طور پر چند دنوں میں پیش کر دی جائے گی۔

مقبول خبریں