شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے


ویب ڈیسک December 16, 2025

رحیم یار خان:

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ صفر ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کی چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے کے مختلف سیکشنز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

 ترجمان کے مطابق ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور جنکشن سے جڑانوالہ اور ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کی گئی۔ موٹروےایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سےظاہر پیر تک بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ، فضاء میں نمی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے دھند مزید گہری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موٹر وے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر کے دوران فوگ لائیٹس کا استعمال لازمی کر لیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

مقبول خبریں