بانی پی ٹی آئی اے کے بھانجے حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے لاء افسر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔
سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
حسان نیازی کی جانب سے فیصل صدیقی سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ حسان خان نیازی کے والد حفیظ اللہ خان نیازی پیش ہوئے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فرخ عرفان خان لودھی پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاء افسر پیش نہ ہوئے۔