کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ

شہر میں مشرقی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں


ویب ڈیسک December 16, 2025

کراچی:

شہر قائد میں سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ دنوں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مشرقی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد کا صبح 10 بجے بھی درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت سکھر میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مقبول خبریں