ایران میں بس الٹنے کا خوفناک حادثہ، 13 ہلاک اور متعدد زخمی

بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب جا رہی تھی کہ ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی


ویب ڈیسک December 17, 2025

ایران کے وسطی علاقے میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب جا رہی تھی کہ ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی اور ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔

حادثے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جان کی بازی ہار گئے۔

مزید 13 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایرانی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقبول خبریں