انڈر 19 ایشیا کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بنگلادیش کی ٹیم بارش کے باعث 27 اوورز فی اننگ تک محدود میچ میں 26.3 اوورز میں 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ سمیعن بصیر 33 اور عزیر الحکیم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، حذیفہ احسن نے 2، علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ 20 اوورز تک محدود کردیا گیا۔