پشاور سے لاپتا ہونےوالے 21 سالہ روسی شہری کا کیس مسنگ پرسن کمیشن کو ارسال کردیا گیا

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی


ویب ڈیسک December 22, 2025

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے 3 درخواستیں لاپتا افراد کمیشن کو بھیج دیں۔

2 لاپتا افراد گھر واپس آنے پر عدالت نے درخواستیں نمٹادیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاپتا شہری میڈیکل ریپ ہے اور گھر آتے ہوئے نامعلوم افراد نے اٹھایا ہے۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پوچھا کہ درخواست گزار کو کس نے اٹھایا ہے؟ آپ نے کسی کو نامزد کیا ہے؟ یہ کیس بھی لاپتہ افراد کمیشن کو ارسال کرتے ہیں۔

وکیل درخواست گزار محسن فاروق ایڈووکیٹ  نے کہا کہ روس کا لاپتہ شہری محمد گیلوگی پشاور باچا خان ایئرپورٹ پر اترا ہے اور پھر لاپتہ ہوا ہے، درخواست گزار کی عمر 21 سال ہے۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ  یہ درخواست بھی لاپتہ افراد کمیشن کو ارسال کرتے ہیں۔

مقبول خبریں