پاک فوج نے پشاور کے طلباء و طالبات کے لیے ایک دن خصوصی طورپرمختص کردیا۔
خصوصی دن منانے کا مقصد طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ طلباء و طالبات نے "یادگار شہدا" پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
طلبہ کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر پشاور نے طلبہ کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔
طلباء و طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، جہازوں، مواصلاتی آلات اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔ طلبہ نےکاؤنٹر ٹیررزم شو میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
طلبہ نے سی ایم ایچ پشاور میں پاک فوج کی مختلف عسکری کارروائیوں میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کی۔ ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کا موقع ملا جہاں ہم نے ایئر بیسز، بٹالین اور سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔