مشہور یوٹیوبر کی اچانک موت، لاش گھر سے برآمد

ایک قریبی دوست نے یوٹیوبر کے گھر کا دورہ کیا تو اسے لاش ملی


ویب ڈیسک December 24, 2025

یوٹیوب کے ابتدائی تخلیق کاروں میں سے ایک مشہور یوٹیوبر ڈیوڈ ایڈم ولیمز کی اچانک موت سے مداح صدمے سے دوچار ہوگئے۔

امریکا کے اوسیولا کاؤنٹی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ’دی ڈیلی وو‘ کے نام سے پہچان بنانے والے 51 سالہ ڈیوڈ ایڈمز اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں ملے۔ ان کی اچانک موت نے یوٹیوب کمیونٹی اور مداحوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈیوڈ ایڈم ولیمز سے ویلفیئر چیک کے دوران رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ بعد ازاں ان کے ایک قریبی دوست نے ان کے گھر کا دورہ کیا تو انہیں ان کی لاش ملی۔ لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور موت کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، تحقیقات جاری ہیں۔

ڈیوڈ ایڈم ولیمز 2009 سے یوٹیوب پر سرگرم تھے اور ’دی ڈیلی وو‘ کے ذریعے امریکی شہروں، تھیم پارکس، روڈ ٹرپس اور پوشیدہ مقامات کے وی لاگز بنا کر لاکھوں مداحوں کو محظوظ کرتے رہے۔ ان کا دوستانہ اور پرسکون انداز گفتگو انہیں دیگر تخلیق کاروں سے ممتاز کرتا تھا اور ان کا چینل یوٹیوب کلچر کا حصہ بن چکا تھا۔

مقبول خبریں