سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 23ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 533ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی


ویب ڈیسک December 27, 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 23ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 533ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 75ہزار 662روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1972روپے بڑھ کر 4لاکھ 07ہزار 803روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

 فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 462روپے کے اضافے سے 8ہزار 407روپے کی بلند سطح پر آگئی

مقبول خبریں