سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، 4 دہشت گر دہلاک

ہلاک ہونے والے خوارج بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 27, 2025

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ مارے گئے خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

مقبول خبریں