توہین مذہب کے ملزم کی میت دفنانے پر ہنگامہ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں سماعت مکمل کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک December 29, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے ملزم کی میت دفنانے پر ہنگامہ برپا کرنے والے ملزم مولوی احمد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ملزم مولوی احمد کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی، عدالت نے ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں سماعت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم کے وکیل کے مطابق توہین مذہب کے ملزم کی میت دفنانے پر جھگڑا ہوا، میرا موکل مولوی احمد تو موقع پر موجود بھی نہیں تھا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے موقع پر لوگوں سے خطاب کیا جس سے اشتعال پھیلا، چار گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت  کی، ملزم کے خلاف سندھ کے علاقے تھانہ عمر کوٹ میں اشتعال دلانے کا مقدمہ درج  کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں