پشاور میں محکمہ تعلیم کا ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کے لیے ڈی ای اوز کو خط

 ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیاسی نظریات کی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، متن


ویب ڈیسک December 29, 2025

محکمہ تعلیم پشاور نے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے روکنے کے لیے ڈی ای اوز کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین خود کو سیاسی سرگرمیوں میں شامل کر رہے ہیں۔ ملازمین مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیاسی وابستگیوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو کسی سیاسی مہم میں حصہ لینے سے روکا جائے۔کیونکہ انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے اپنی سرکاری حیثیت کا استعمال کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

خط کے متن مزید کہا گیا کہ ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیاسی نظریات کی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ 

علاوہ ازیں خلاف ورزی پر  جرمانوں کے ساتھ  نوکری سے برخاستگی ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں