اسلام آباد کے مدینۃ الحجاج اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین پر پتھر لگنے سے ٹرین انچارج حامد محمود شدید زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے قریب چلتی ٹرین میں ہوا، عوام سے اپیل ہے اس مجرمانہ فعل سے باز رہیں۔
حامد محمود انچارج گارڈ ہزارہ ایکسپریس حویلیاں سے راولپنڈی بطور انچارج گارڈ ورکنگ کر رہے تھے۔
آوارہ عناصر ٹرینوں پر پتھراؤ کر کے مسافروں اور عملے کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ چلتی ٹرین پر پتھر لگنا گولی جیسا اثر رکھتا ہے، انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کے ٹرینوں پر پتھر پھینکنے والوں کے خلاف تعاون کریں اور اطلاع دیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے املاک کو نقصان پہنچانا قانوناً جرم ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔