سال 2025 میں کراچی میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
یہ تازہ ترین شمار دسمبر 2025 تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہے جس میں بچوں اور بڑوں دونوں سے متعلق حادثات شامل کیے گئے ہیں۔ رواں سال کے دوران 11 کھلے مین ہولز اور 16 نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025 کے جنوری میں شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد ، 2 فروری کو کشمیر کالونی 3 نمبر میں 5 سالہ طیب اور 22 فروری کو سرجانی خدا کی بستی میں 3 سالہ اسد اللہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔
اس کے علاوہ 18 مارچ کو نارتھ کراچی میں 55 سالہ نامعلوم، 2 اپریل کو بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سالہ عبدالرحمٰن، 7 اپریل کو بنارس میں 45 سالہ نامعلوم، 16 اپریل کو ماڑی پور شیر محمد ولیج 15 سالہ رجب، 18 اپریل کو لیاقت آباد میں 10 سالہ سویرا، 20 مارچ کو سرجانی ٹاؤن میں 30 سالہ الطاف اور 31 مارچ کو اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں 37 سالہ ظفر جاں بحق ہوا۔
اسی طرح 17 اگست کو ماڑی پور روڈ پر 38 سالہ الطاف، 19 اگست کو گرومندر کے قریب 48 سالہ عباس ، 8 ستمبر کو لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب 40 سالہ اقبال مسیح، 12 ستمبر کو دھوبی گھاٹ لیاری میں 30 سالہ نامعلوم اور اسی روز ناردرن بائی پاس کے قریب 7 سالہ اسما جاں بحق ہوئی جبکہ 4 افراد دیگر واقعات میں بھی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ 21 ستمبر کو گارڈن گھاس منڈی کے قریب 3 افراد 22 سالہ ویشال، 19 سالہ شاہد اور 42 سالہ جورج ، 4 اکتوبر کو سپر ہائی وے کوئٹہ ٹاؤن کے قریب 2 افراد نامعلوم افراد، 23 اکتوبر کو نصرت بھٹو کالونی 3 سالہ عائشہ، 15 نومبر کو کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب 30 سالہ نامعلوم جبکہ 30 نومبر کو گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔