کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے معاملے میں پولیس نے ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب نالے سے سے ملنے والی 4 لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر دیا گیا، یہ بات کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 کم عمر لڑ کے اور 2 خواتین شامل ہیں ، 13 سے 14 سالہ لڑکے کے سر، چہرے اور گردن پر متعدد زخم ہیں جبکہ 10 سالہ بچے کا گلا کاٹا گیا ، 14 سے 15 سالہ لڑکی کے سر، چہرے اور گردن پر شدید زخم ہیں جبکہ 40 سالہ خاتون کی کھوپڑی اور چہرے پر شدید نوعیت کے زخم پائے گئے۔
تمام لاشوں سے نشہ آور اشیاء و جنسی تشدد کی تصدیق کےلیے لاشوں سے حاصل کیے گئے اجزا کے نمونے حاصل لیبارٹی بھیج دیے گئے ہیں ، موت کی حتمی وجہ لیبارٹری رپورٹس کے بعد سامنے آئے گی۔
ایس ایچ او ڈاکو انسپکٹر نند لعل کا کہنا ہے کہ ملنے والی چاروں لاشیں کی شناخت نہیں کی جا سکی ، شناخت کے حوالے سے ڈاکس تھانے کی حدود میں آنے والی تمام مساجد میں جمعہ کی شب اور ہفتے کی صبح اعلانات کرائے گئے تاہم ایسا لگتا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کسی اور علاقے کے رہائشی ہیں کیونکہ اگر ہمارے علاقے کے ہوتے تو اب تک ان کی شناخت ہو جاتی ، مقتولیں کو اغوا کے بعد یا ان کے اپنے گھر میں قتل کر کے لاش کو مزکورہ مقام پر کسی گاڑی میں لا کر پھینک دیا تھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے لگتے ہیں تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا ، کیونکہ شناخت کے بعد حقائق سامنے آئنگے جبکہ شناخت کے بعد ہی تفتیشی ادارے ملزمان کو بھی گرفتار کرسکیں گے۔