پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر پہلے سپر مون کا نظارہ جاری ہے۔
آسمان دیکھا جانےو لا یہ سپر مون، عام چاندسے بڑا دکھائی دے رہا ہے۔ اس سپر مون کو وولف مون بھی کہا جاتا ہے اور یہ عام چاند سے تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا محسوس ہوتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق، سپر مون کے دوران چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی اور یہ 3 اور 4 جنوری کی رات سب سے زیادہ نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔
یہ سپر مون ایک ایسے سلسلے کی آخری کڑی ہے جو اکتوبر 2025 میں شروع ہوا تھا۔ رواں سال نومبر میں سال کا دوسرا اور آخری سپر مون ہوگا، اور 2026 میں اس کے بعد کوئی تیسرا سپر مون نہیں ہوگا۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس شاندار فلکیاتی مظہر کا نظارہ کیا جا رہا ہے۔